پیرس (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما چوہدری افضل لنگاہ نے کہا ہے کہ ستمبر 65 کا دن قومی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ اس تاریخ ساز دن مادرِ وطن کے محافظو ں نے خود سے ساز و سامان و تعداد میں بر تر دشمن کو ایک مثالی شکست دی اور ثابت کر دیا کیاان میں بھی اپنے عظیم اسلاف کی طرح بے مثال جذبہ موجود ہے ۔1965ئکی جنگ میں جس طرح قوم نے عمر ،نسل،ذات اور مذہب کی تفریق سے بالا تر ہو کر آزادی کی پاسداری کے مقدس فریضے کو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر نبھایا ،دنیاکی تاریخ میں اس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔بلا شبہ قوم کی باوقار خود مختاری ہمارے آباﺅاجداد کے جذبے اور کاوشوں کے مرہونِ منت ہے اس لئے ہم پر لازم ہے کہ ہم دلجمعی سے ان کے نقشِ قدم پر چلیں اور وطن عزیز کی عظمت اور ترقی کے لئے عظیم قربانیاں دینے میں سبقت حاصل کریں
انشااللہ عمران خان کی قیادت میں قوم میں پھر وہی جذبہ نظر آیا ہے ۔جیسا وزیراعظم عمران خان نے ویژن دیا ہے ایسی ہی ہمارے قائد کی سوچ تھی