counter easy hit

معاون حصوصی پرائم منسٹر آف پاکستان” بننے پر انتہائی بااصول انسان اور زیرک سیاستدان ندیم افضل چن صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، چوہدری افضل لنگاہ

معاون حصوصی پرائم منسٹر آف پاکستان” بننے پر انتہائی بااصول انسان اور زیرک سیاستدان ندیم افضل چن صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، چوہدری افضل لنگاہ

پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری افضل لنگاہ نے چوہدری ندیم افضل چن کو معاون خصوصی وزیراعظم عمران خان بنائے جانے پر انتہائی مسرت اوراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی بااصول سیاست دان ندیم افضل چن بہت ہی زبردست چوائس ہیں۔ وہ انتہائی مخلص راہنما ہیں ان کے وفاقی کابینہ میں اہم عہدے سے ملک میں تبدیلی آئے گی وہ اپنی دھن کے پکے ہیں اور قومی معاملات میں کبھی بھی کمپرومائز نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ علاقے کے لوگ یہاں تک کہ مخالفین بھی ان کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کا زمیندار، مزدور اور مختلف برادریوں کے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔اور ا سے بے حد پیار کرتے ہیں وہ انہتائی انسان دوست شخصیت ہیں ۔انہوں نے ہمیشہ سیاست کو خدمت کے طور پر معتبر طریقے سے چلایا وزیراعظم پاکستان نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی بنانے سے گجرات اورگردونواح کی عوام کو بہترین تحفہ دیا ہے۔

CH AFZAL LANGAH, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE