پیرس(ایس ایم حسنین) نائب صدر مسلم لیگ فرانس چوہدری اکرم وسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے کندھوں پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، انہوں نے پنجاب میں موجود دہشتگردی کے بڑے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ شہید جنرل (ر) شجاع خانزادہ کے قاتل بھی گرفتار کرنے ہیں جنہیں پنجاب حکومت نے آج تک گرفتار نہیں کیا بلکہ تحفظ فراہم کیا ہے۔