مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور میں عالمی اداروں نے کرپشن کی بتدریج کمی کا اعتراف کیا، مگر موجودہ دور میں جس طرح بے دریغ لوٹ گھسوٹ ہوئی وہ فارنزک رپورٹ سے واضح ہے، چوہدری محمد اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے کہا ہے کہ کرپشن کرپشن چلانے والوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔ اس کے علاوہ حکومت پرجوغاصبانہ اوردھاندلی زدہ قبضہ جمایا اس کی اخلاقی حیثیت آٹا چینی کرپشن کی فارنزک رپورٹس نے واضح کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی حکومت میں وطن عزیز ترقی کی راہ پرگامزن تھا جبکہ عالمی اداروں کی سالانہ رپورٹس کرپشن کی کمی کے اشاریے واضح کر رہی تھیں جس کے سبب سٹاک مارکیٹ اور ملک کی مجموعی کاروباری اوربرامداد ، درآمدات میں خاطر خواہ ترقی ممکن نہیں ۔ جبکہ موجودہ دور حکومت میں نااہلی کی مثالیں قائم کی جاچکی ہیں، وزیراعظم کے ساتھ بیٹھنے والے اوروزیراعظم کی زبان سے ایماندار کہلائے جانیوالے ہی بدترین کرپشنکے مرتکب ہوئے۔ اگر یہ کہا جائے توبے جانہ ہوگا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم صرف دو سال کے عرصے میں پوری کی پوری ننگی ہوچکی ہے۔ اب صرف عوام کو بیوقوف بنانے اور اپنی پردہ پوشی کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال میں لائے جارہے ہیں۔