پیرس، 05فروری یوم کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، چوہدری محمد اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے کہا ہے کہ پیرس میں کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے 5 فروری کوبھرپورطریقے سے مظاہرے کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پیرس میں ابھی سے کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اورکشمیری اس دن کی مناسبت سے بھرپور مظاہرکریں گے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانیت سوز مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں پانچ ماہ سے مکمل لاک ڈائون کرفیو اور ظلم اور بربریت دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ 5فروری کا دن مظلوم کشمیری عوام کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے
انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر کا مقصد جمہوریت، انسانی حقوق اور آزادی پسند عوام کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے اور بھارت کے خلاف برسرپیکار کشمیری عوام کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں ہیں ان کی قربانیوں رنگ لائیںگی، بھارتی سازشیں اور حربے کامیاب نہیں ہونگے