کوآرڈینیٹر کشمیر پیس فورم فرانس مرزا مشتاق کی والدہ محترمہ اور سیاسی وسماجی وکشمیری راہنما مرزا ساجد کی نانی کی وفات پرصدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس اوراہم شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت اوردعائے مغفرت
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کوآرڈینیٹر کشمیر پیس فورم فرانس مرزا مشتاق کی والدہ محترمہ اور سیاسی وسماجی وکشمیری راہنما مرزا ساجد کی نانی کی وفات پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس اورصدر چوہدری اصغر خان نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اوردکھ درد کی اس گھڑی میں ان کیلئے صبرواستقامت کی دعا کی۔ پیرس بھر کی اہم شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت اوردعائے مغفرت کا سلسلہ جاری ہے۔ ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر چوہدری اصغر خان ،ان کی پوری ایگزیکٹو باڈی، تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد ، سینئر راہنما پی ٹی آئی فرانس، چوہدری اشفاق جٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری ماجد چیمہ ،صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد ہاشمی اورمسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تمام راہنمائوں نے اظہار تعزیت کیا