یس اردو نیوز نے اوورسیز جماعتوں کے موقف کو قومی سطح پراجاگر کرکے سب کے دل جیت لئے ہیں، چوہدری اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری اصغر خان نے یس اردو نیوز کی طرف سے اوورسیز راہنمائوں اورتمام جماعتوں کے موقف کو قومی اورعالمی سطح پراجاگر کرنے میں یس اردو کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ انھوں نے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یس اردو نیوز کا صحافت کا معیار نہائت اعلیٰ ہے اور باقی نیوز ایجنسیز اور اداروں کو یس اردو نیوز کے معیار کے مطابق تمام حکومتی اوراپوزیشن راہنمائوں کو یکساں کوریج کی روائت کو جاری رکھنا چاہیے تاکہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو اور تعمیری سیاست جاری ہے اور ملک و قوم ترقی کی منازل طے کریں۔