counter easy hit

پیرس، وزیراعظم عمران خان نے سیاست اوراداروں پرعوامی اعتماد بحال کیا اسکو قائم رکھنے کیلئے ہم سب حکومت کا دست وبازو بنیں گے، چوہدری اشفاق احمد جٹ

پیرس، وزیراعظم عمران خان نے سیاست اوراداروں پرعوامی اعتماد بحال کیا اسکو قائم رکھنے کیلئے ہم سب حکومت کا دست وبازو بنیں گے، چوہدری اشفاق احمد جٹ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نومنتخب نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست میں آکر عوام کا سیاسی اداروں اورحکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے۔ پاکستان میں ہرسطح پر ہرعمر اورہرطبقے کے لوگوں نے عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے انھی سپورٹ کیا ہے۔ اب وقت ہے کہ ہم اپنے غریب عوام کا یہ اعتماد اور بھروسہ قائم رکھیں اورعوام الناس کے مسائل حل ہونے تک محنت وجدوجہد جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیاسی اشرافیا اورمافیا وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ناکام کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں جو کہ ملک کے عوام اور ان کی آنے والی نسلوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ تحریک انصاف فرانس کے دوستوں اور سینئر راہنمائوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اسے پرپورااترنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے  اور انشااللہ عوامی حکومت اپنی منزل حاصل کرکے دم لے گی۔

 

CH ASHFAQ JUT, ELECTED, VICE PRESIDENT, PTI, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website