کرتارپور، وزیراعظم نے من موہن سنگھ اورعالمی سفارتکاروں کے سامنے مسئلہ کشمیر کو انسانی مسئلہ قرار دیکر عظیم کارنامہ انجام دیا، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدراتی امیدوار چوہدری اشفاق جٹ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انڈین سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اورعالمی سفارتکاروں کے سامنے مسئلہ کشمیرپر زور دے کر اور اسے انسانی المیہ قرار دیے کر انتہائی جراتمندانہ کام سرانجام دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کے افتتاح نے پاکستان کیلئے دنیا میں نئی راہیں کھول دی ہیں عالمی سطح پر پاکستان کا امیج اقلیتوں کے ساتھ رواداری کے حوالے سے خاصا مثبت تسلیم کیا جاچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کی طرف توجہ دلا کر انتہائی اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر کی جانے والی تقریر میں سامعین میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ ، بھارتی اداکار اور سیاست دان سنی دیول اور سکھ مذہب کے بعض قائدین اورعالمی سفارتکار بھی موجود تھے۔ایسے میں مسئلہ کشمیر اور مودی حکومت کے عزائم بے نقاب کرنا انتہائی جرات مندانہ اقدام اور صرف اورصرف وزیراعظم عمران خان جیسے کرشمہ ساز شخصیت ہی انجام دے سکتی ہے۔‘‘