تحریک انصاف فرانس کے نامزد نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ کی طرف سے تمام اہل ایمان خصوصاً اہل وطن اوردوستوں عزیزواقارب کو ربیع الاول کی مبارک آمد اوررحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی مبارکباد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ نے امت مسلمہ اور اہل وطن کو ربیع الاول کی مبارک ساعتوں کی آمد کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ربیع الاول کا مہینہ اوربعثت نبی کریم حضرت محمد ﷺ امت مسلمہ پر اللہ تبارک وتعالیٰ کا احسان عظیم، انعام اور لطف وکرم ہے کہ اس نے اپنے محبوب کو مبعوث فرمایا۔ جنہوں نے آکر جہالت کے گڑھے میں گرے ہوئے انسانوں کی تقدیریں بدل دیں، بگڑے ہوئے حالات سنوارنے اور شرف وتکریم سے نواز دیا ۔ یہاں تکہ کہ انھیں ذلت وگمراہی کے گڑھے سے اٹھا کر عظمت وشرفِ انسانیت سے ہمکنار کر دیا
بلاشبہ حضرت محمد ﷺ کی آمد کائنات عالم کے انسانوں اورہر قسم کی مخلوق کیلئے مبارک ترین گھڑی تھی آج بھی دنیا یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوچکی ہے کہ حضرت محمد ﷺ سے عظیم کوئی ہستی روئے زمین پر نہیں اتری۔اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کی بعثت سے ہم پر اپنی نعمتیں تمام کردیں اور اپنی محبوب ہستی کو امت مسلمہ کیلئے مبعوث فرما کر ہمیں خیراامت کا لقب بھی دیدیا
اب یہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کا فرض ہے کہ وہ ساری عمر اس نعمت کے حصول پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرے اور خوشی منائے جیسا کہ اللہ رب العزت نے حکم دیا ہے۔