تحریک انصاف فرانس کےامیدوار برائے نائب صدرچوہدری اشفاق جٹ کی طرف سے امت مسلمہ کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم کی مبارکباد
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) )پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم کے موقعے پر تمام امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمت دو جہاں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم کی بعثت سے امت مسملہ پر اللہ کریم نے احسان عظیم کیا جس کیلئے ہم اپنے پروردگار کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔
اللہ کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم کی پاک ولادت باسعادت کے صدقے میں امت مسلمہ کو عروج عطا فرمائیں اور پوری دنیا میں جہاں جہاں بالخصوص کشمیر وفلسطین میں جو مسلمان مصائب وآلام کا شکار ہیں انھیں دشمنوں پرغلبہ عطا فرمائیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدد ونصرت عطا فرمائیں تاکہ وہ مملکت خدا داد پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنا سکیں۔
تو امیرِ حرم میں فقیر عجم تیرے گُن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا تو کُجا من کُجا تو کُجا من کُجا میری ہر سانس تو خوں نچوڑےمیرا تیری رحمت مگر دل نہ توڑے میرا کاسہءِذات ہوں، تیری خیرات ہوں تو سخی میں گدا تو کجا من کجا