حکومت کی شورٹی بانڈ کی شرط نے بھگوڑے سیاستدانوں کے اندر کا چورنکال باہر کیا، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی شورٹی بانڈ کی شرط نے چوراوربھگوڑے سیاستدانوں کے اندر کا چور نکال باہر کیا۔ ملک کے اداروں کو تباہ کرنیوالے باہر جاکر پاکستان کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ جوسیاستدان ایک سے زائد مرتبہ ملکی اداروں کو متنازعہ بنانے اور پاکستان دشمنوں کے موقف کو تقویت دینے کیلئے بھرپور سرتوڑ کوشش کرچکا ہے ایسے شخص کیلئے انسانی ہمدردی جیسے الفاظ استعمال کرنا نہائت احمقانہ ہے ۔ بھگوڑے سیاستدانوں کے اندر کا چور باہر نکل چکاہے اور شورٹی بانڈ کی شرط پر بلی تھیلے سے باہرآچکی ہے۔