پیرس، یاسرخان سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس کو انٹرنیشنل چیپٹرز کی قائمہ کمیٹی برائے اکائونٹیبیلٹی وڈسپلن کا ممبر مقرر کئے جانے پر نامزد نائب صدر تحریک انصاف فرانس چوہدری اشفاق جٹ کی دلی مبارکباد اورنیک خواہشات کا پیغام
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے امیدواربرائے نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ نے سینئر راہنما پی ٹی آئی فرانس یاسر خان کے تحریک انصاف کے انٹرنیشنل چیپٹرز کی قائمہ کمیٹی برائے احتساب وڈسپلن مقرر کئے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی اور انھیں منصب کا صحیح حقدار قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یاسر خان ایک ویژنری راہنما ہیں جوکہ دوررس سوچ رکھتے ہیں اور اس کمیٹی اورعہدے کیلئے موزوں ترین راہنما ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے وہ اپنی جدوجہد میں نئے سنگ میل گاڑھنے میں کامیاب ہونگے۔ اس موقع پر یاسر خان نے عابد ملک اورتمام دوستوں کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے اعتماد کے شکرگزار ہیں اور ان کا بھروسہ اورامیدوں پرپورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انشااللہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی موثر ترین عالمی سطح کی پارٹی ہے اورمزید ترقی کریگی۔ اس مقصد کیلئے دل وجان سے محنت کرہے ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ایسے سنگ میل عبور کرتے رہینگے.۔