طویل عرصہ بعد پرسکون طریقے سے یوم عاشور کا انعقاد جمہوری حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے صدر اورممتاز سیاسی وسماجی راہنما چوہدری اشفاق جٹ نے محرم الحرام کے موقع پر پرامن ترین یوم عاشور پر حکومت کو داد تحسین دیتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصہ بعد پرسکون طریقے سے یوم عاشور کا انعقاد بہت بڑا کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات تسلی بخش رہے اور کہیں بھی کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آنا ملک میں جمہوری حکومت کی مکمل رٹ بحالی کی علامت ہے۔ جلوسوں کے پر امن اختتام پر صوبائی وزرا اورمرکزی حکومت اور انتظامیہ اور پولیس افسران بالخصوص پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں نہوں نے امن وامان کے قیام میں پوری محنت اور توجہ سے ڈیوٹی سرانجام دی۔