وزیراعظم نے پاکستانی وکشمیری عوام کی حقیقی ترجمانی کی۔ مودی کے غیر آئینی اقدام سے انشااللہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اوورسیزیونٹی فرانس کے صدر اشفاق جٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان ہے جس نے نوجوانوں میں ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے نئی روح پھونک دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر وزیراعظم عمران خان کی صاف گوئی اور حقیقی ترجمانی سے مسئلہ کشمیر کو بھرپور اہمیت حاصل ہوگئی ہے انشااللہ مودی حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے بھارت کو ضرو منہ کی کھانی پڑیگی
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان بنے گا۔پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور ملک کو کرپشن سے پاک کر کے رہیں گے۔ پی ٹی آئی کو وجود میں آئے 23 برس ہو چکے ہیں اور اس عرصہ کے دوران پارٹی نے بے مثال سیاسی جدوجہد کی ہے۔ پی ٹی آئی پاکستان کی مضبوط ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اور اس کی جڑیں عوام میں گہری ہیں