پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) صدر اوورسیز یونٹی فرانس چوہدری اشفاق جٹ نے مرکزی راہنما تحریک انصاف فرانس ملک انصر خان کے تایا جان کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ جاکر ان سے اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ مرحوم کو اﷲ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت نصیب فرمائے. واضح رہے کہ ملک انصر کان کے تایا جان گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال فرما گئے تھے اورملک انصر خان ان کے نماز جنازہ اورتدفین وغیرہ میں شرکت کے بعد حال ہی میں پیرس واپس تشریف لائے ہیں اور پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے ان سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔.
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 133
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276