سابق وزرائے اعظم کے غیر ملکی دوروں کے آڈٹ سے ثابت ہوچکا کرپشن اورچوریوں کی فہرست طویل ہے اور ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما اور اوورسیز یونٹی فرانس کے صدر چوہدری اشفاق جٹ نے کہا ہے کہ سابق وزرائے اعظم کی شاہ خرچیوں اور غیر ملکی دوروں کے ریکارڈ سے سامنے آگیا کہ اس ملک کے خزانے کو کس بےدردی سے لوٹا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوریوں کی فہرست طویل ہے اور ابھی تو صرف ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا چوریوں کی نوعیت اورتفاصیل بتا رہی ہیں کہ یہ فہرست نہ ختم ہونے والی ہے اور ابھی اس پر اور کام اور محنت کی ضرورت پڑے گی۔
ان کا کہناتھا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال اور محنت کش قوم کا پاکستان جس طرح بے دردی سے لوٹا گیا کم از کم اتنے ہی بے رحم انداز میں ان چوروں اور لٹیروں کو پھانسی پرلٹکا دینا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے عبرت کا مقام ہو۔
انہوں نے کہا کہ پورے شریف خاندان کے اثاثے منجمد ھونے چاہییں اور لوٹی ھوئی ساری دولت واپس قومی خزانے میں جمع ھونی چاہیے۔بیشک ان کرپٹ چوروں کے جرموں کی فہرست بہت طویل ہے۔ آج ملک پاکستان ایسے ہے اتنے قرضوں میں نہی جکڑا ہو۔ اس مافیا جسے عوام اپنا نجات دہندہ سمجھتے رہے انھوں نے تیس سالوں میں اس ملک کو نوچ نوچ کر کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ۔