پنجاب اورآزادکشمیر میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے پوری قوم کو پاک فوج اورحکومت کے شانہ ببشانہ متحد ہوکر کام کرنا چاہیے، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے صدر اور تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری اشفاق جٹ نے زلزلہ متاثرین کی بحالی اقدامات میں اوورسیز پاکستانیوں اور پوری قوم کے پاک فوج اورحکومت کے شانہ بشانہ کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا بھر میں رہتے ہیں اورقدرتی آفات میں ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے پیش پیش رہتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف دنیا میں مسئلہ کشمیر پرنہائت شقی دشمنوں کے ساتھ جنگ جاری ہے دوسری طرف شدید زلزلہ سے ہمارے ہم وطن شدید متاثر ہوچکے ہیں ان حالات میں پوری قوم کو ایک ہو کر پاک فوج اورحکومت کا دست و بازو بننا چاہیے تاکہ ملک کے جن حصوں میں زلزلہ سے تباہی ہوئی ہے ان کی بحالی کو فوری طور پر ممکن بنایا جاسکے۔