پیرس، اوورسیز کمیونٹی 27اکتوبر بروزاتوار شام04 بجے ایفل ٹاور پرمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف بھرپور مظاہرہ کریگی، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) صدر اوورسیز یونٹی فرانس چوہدری اشفاق جٹ نے ایفل ٹاور پر27 اکتوبر کو ہونے والے مظاہرے کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کیلئے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نصف صدری سے جاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کیخلاف آواز بلند کرنے کا وقت ہے۔
ایفل ٹاور پر27 اکتوبر بروز اتوار شام 04 بجے تمام کمیونٹی مرد وخواتین، بچے، بوڑھے وغیرہ تما طبقہ فکر اورتمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی شرکت یقینی بنائیں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت پیش کریں۔