تحریک انصاف یوتھ ونگ کا صدر بننے پر چوہدری اشفاق جٹ کو صدر پی ٹی آئی فرانس ملک عابد کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار
اسلام آباد؍پیرس (ایس ایم حسنین )چوہدری اشفاق احمد جٹ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ فرانس کو اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کی نمائندہ جماعت ینائیں گے اور انشااللہ ایک روشن مستقبل کی طرف لے کر جائین گے۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے چوہدری اشفاق جٹ کو تحریک انصاف فرانس کی قیادت سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چوہدری اشفاق جٹ ہمہ جہت شخصیت کے مالک انسان ہیں انکی قیادت میں تحریک انصاف یوتھ ونگ دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گی۔
چوہدری اشفاق جٹ کی قیادت میں تحریک انصاف یوتھ ونگ ہراول دستہ کا کردار ادا کریگی اور وزیراعظم عمران خان کا عظیم مقصد نوجوانوں میں روشناس کرایا جائیگا۔ وہ عظیم مقصد جس سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اووسیز پاکستانیوں کے ترقی و خوشحالی وابستہ ہے۔ انشااللہ ان کی قیادت میں نوجوان بڑھ چڑھ کر تحریک انصاف کا پیغام گلی گلی نگر نگر پہنچائیں گیں ۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں انشااللہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہینگی۔