وزیراعظم پاکستان کی ذات پوری پاکستانی قوم کیلئے قابلِ فخر ہے، 24ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں صرف تحریک انصاف نہیں، قوم کا ہرمزدور شامل ہے، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری اشفاق جٹ نے پی ٹی آئی کے 24ویں یوم تاسیس پر مرکزی قیادت اورپوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان جیسے مدبر اور دیانتدار سیاستدان پرپوری قوم فخر کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف فرانس کے تمام کارکنا ہر طرح کے حالات اور ہر وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے اور کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف جہاد میں وزیراعظم عمران خان کا ہراول دستہ رہیں گے اورانشااللہ اب کرپٹ سیاستدانوں کیلئے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہیگی۔