حکومتی اقدامات سے وبا کے دوران متوسط طبقے کی بحالی پرخصوصی توجہ سے وزیراعظم نے اپنا ویژن سچ کردکھایا، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری اشفاق جٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کروناوبا کے دوران غریب افراد کی بحالی پرخصوصی توجہ دیکر اپنا ویژن سچ کردکھایا ہے۔ اس سے قبل ہمیشہ اشرافیہ اورکاروباری طبقات کو قدرتی آفات میں فائدہ پہنچایا گیا۔ مگر پہلی مرتبہ ہے کہ وبا کے باوجود پاکستانی غریب عوام کے فائدہ کیلئے لاک ڈائون کو مرحلہ وار توسیع دی گئی اور اس وقت تک امدادی کارروائیاں اورانتظامات بھی مکمل کیے گئے جو انتہائی خوش آئند بات ہے۔