پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری اشفاق احمد جٹ نے وزیراعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوآئی سی، اقوام متحدہ اورعالمی ادارہ صحت نے یک زبان ہوکر وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی تعریف اور انھیں اپنانے کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پاکستان میں یہ ویژن خال خال ہی نظرآتا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان پر اللہ کا خاص کرم ہے کہ وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے جو بھی قدم اٹھاتے ہیں اللہ تعالیٰ انھیں سرخرو کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر تنقید کرنے والے سیاسی یتیم آسمان پر تھوک کر اپنا آپ ہی داغدار کر رہے ہیں