counter easy hit

وزیراعظم کی کرونا کیخلاف مکمل لاک ڈائون سے قبل مزدور اورغریب عوام کیلئے امدادی کارروائیاں اورافرادی قوت فراہم کرنیکی پالیسی دوراندیش اوربہترین ثابت ہوگی، چوہدری اشفاق جٹ

وزیراعظم کی کرونا کیخلاف مکمل لاک ڈائون سے قبل مزدور اورغریب عوام کیلئے امدادی کارروائیاں اورافرادی قوت فراہم کرنیکی پالیسی دوراندیش اوربہترین ثابت ہوگی، چوہدری اشفاق جٹ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری اشفاق جٹ نے وزیراعظم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد درجہ بدرجہ لاک ڈائون کی پالیسی انتہائی مثبت اثرات کی حامل ہے۔ جن ملکوں نے فوری طورپرلاک ڈائون کی پالیسی اختیار کی وہ ملک اقتصادی طورپرپیچھے جانے کے باوجود بیماری اوروائرس کے اثرات سے نہیں بچ سکے جبکہ پاکستان میں بتدریج لاکھ ڈائون اورکرفیو کی طرف جاتے ہوئے ایک مکمل بااختیار فورس تیار کرلی گئی ہے اور امدادی کارروائیوں کے تخمینہ کے ساتھ ساتھ غذائی ضروریات کو بھی پورا کیا جارہا ہے تاکہ مکمل لاک ڈائون اورکرفیو تک پہنچنے تک ملک کے تمام طبقات کی غذائی ضروریات باآسانی بہم پہنچائی جاسکیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے برعکس ہندوستانی وزیراعظم نے فوری لاک ڈائون کی حکمت عملی سے ملک میں ایک تباہی کا آغاز کرلیا ہے اوراب وہ بیرونی امداد سمیت اندرونی طورپرسخت دبائو کا بھی شکار ہورہا ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے اپنی دانشمندانہ حکمت عملی کے سبب تمام دبائو برداشت کرتے ہوئے مشکل حالات میں درست ترین فیصلہ کیا اور پاکستانی عوام کرونا وائرس سے بھی کم متاثر ہورہے ہیں جبکہ اس دوران ملک کاانتظامی ڈھانچہ بھی بدستور آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کی پوائنٹ سکورنگ کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سیاستدان اس آفت کے دور میں بھی اپنی بیس تیس سال پرانی روش پر چل رہے ہیں جوکہ ان کی دقیانوسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

نوٹ: قارئین سے انتہائی معذرت خوا ہیں ۔ نیوزسٹوری کے پوسٹر میں کل غلطی سے چوہدری اشفاق جٹ صاحب کا عہدہ غلط درج کردیا گیا تھا جسے درست کردیا گیا ہے۔

Ch Ashfaq Jutt, Senior Leader PTI, France, admires, well build, strategy by PM Imran Khan against Corona Virus

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website