پاکستان میں یوم مئی گزرتی تاریخ کے سوا کچھ نہ تھا، وزیراعظم عمران خان نے مزدور طبقے کو شعور دیا اورانشااللہ وہی مزدور کے حقوق اس تک پہنچائیں گے، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری اشفاق جٹ نے کہا ہے کہ پاکپستان میں غلط پالیسیوں کے سبب مزدور کے حقوق کا کبھی بھی تحفظ نہیں کیا گیا یہاں تک کہ مزدوروں کا عالمی دن بھی ایک تاریخ سے زیادہ کچھ حیثیت حاصل نہ کرسکا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں واقعی بند مزدور کے اوقات بہت تلخ ہیں اور اسے مزدوری بھی بہت کم ملتی ہے۔ گزشتہ دوحکومتوں کی طرف سے مقرر کردہ کم سے کم مزدور کی تنخواہ پر نظر ڈالی جائے تواندازہ ہوتا ہے کہ کس قدر مزدور کش سیاستدان تھے جنہوں نے مزدور کی اجرت مقرر کرنے میں بھی بخل سے کام لیا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آتے ہی مشکل حالات کے باوجود اپنے پہلے بجٹ سے ہی مزدور کی اجرت مقرر کرنے میں فراخدلی سے کام لینے کا آغاز کیا اور انشااللہ وزیراعظم پاکستان عمران کان نے ہی عوام کے مزدوروں کو شعور بخشا ہے اور انشااللہ وہی ان کے حقوق انھیں دلوائیں گے ۔