وزیراعظم کا احساس پروگرام مکمل شفاف اورسیاست سے پاک ہے، پاکستان میں خدمت کا نیا انداز عوام کیلئے بہترین ہے، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری اشفاق جٹ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احساس کیش پروگرام پر مکمل اطمینان ہے،پروگرام شفاف اور سیاست سے پاک ہے، تحریک انصاف مستحق خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرس میں میڈیا کو اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ اپوزیشن بہت کوشش کے باوجود احساس پروگرام کو سبوتاژ نہیں کرسکتی ۔ بلکہ عوام کو اس تنقید سے اپوزیشن کا اصل چہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور انشااللہ مسترد شدہ سیاستدان مزید حزیمت اٹھائیں گے۔