نومنتخب نائب صدر پی ٹی آئی فرانس چوہدری اشفاق جٹ نجی دورے پرپاکستان پہنچ گئے، عزیزواقارب دوستوں اور پی ٹی آئی مرکزی قیادت کیساتھ خصوصی ملاقاتیں کرینگے
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نومنتخب نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ نجی دورے پرپاکستان پہنچ گئے۔ انہوں نے خصوصی طورپر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی قیادت کیساتھ ملاقاتوں کے علاوہ اپنے عزیزواقارب اوردوستوں سے خصوصی ملاقات کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم بجا طور پر پاکستان کو درست سمت میں آگے لے جارہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ پاکستانی عوام پر کئی دہائیوں سے حکمرانی کرنے والوں نے ملکی خزانوں کو لوٹا ہے۔
عمران خان کے کرپشن سے پردہ اٹھانے پر اپوزیشن کیوں شور مچا رہی ہی ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت نے ملک میں شفاف اداروں کی بنیاد رکھی۔ حکومتی مثبت پالیسیوں کے باعث ملک کے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے