وزیراعظم عمران خان کا معیار سب کواپنا ہوگا ، ملکی ترقی کی منزل دور نہیں، اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق احمد جٹ نے کہا ہے کہ تمام وزرا اوربیوروکریسی کو وزیراعظم عمران خان کا ایماندار قیادت کا معیار اپنانا ہوگا ملکی ترقی کی منزل حاصل کرنے کیلئے یہ انتہائی اہم ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں وزیراعظم عمران خان نے بلند ترین قیادت کے معیارات متعارف کرائے ہیں ان کی طرح انتھک وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں اور کوئی نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے ایمانداری سے اپنی منزل کے حصول کی کوشش شروع کی اور پاکستان کو دنیا میں مصالحت کے حوالے سے اہم مقام عطا کیا اور ترقی کیلئے پاکستان میں تمام طبقات کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں اور اسی طرح انشااللہ ملکی ترقی کی منزل ضرور حاصل ہوگی۔