شفافیت اورقانون کی حکمرانی تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ جو کہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں شفافیت اورقانون کی حکمرانی کیلئے کوشاں ہیں جو کہ خوشحال اورترقی یافتہ پاکستان کیلئے بنیادی ستون ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کو ترقی اور نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، شفافیت اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔