تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق احمد جٹ پاکستان کے کامیاب نجی دورے کے بعد واپس پیرس پہنچ گئے
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ پاکستان کا کامیاب نجی دورہ مکمل کرکے آج پیرس پہنچے ۔اپنے مصروف دورہ میں انہوں نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کے علاوہ سرکردہ حکومتی شخصیات اورتحریک انصاف کے راہنمائوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان اہم ملاقاتوں میں انہوں نے اہم سیاسی وسماجی معاملات پر سینئر راہنمائوں کی رائے لی اور اوورسیز پاکستانیوں کی تجاویزاورمسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ان کی تجاویز کو انتہائی سود مند قرار دیا اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ اس موضوع پربات کر کےمزید لائحہ عمل ترتیب دینے کا عندیہ بھی دیدیا۔
انہوں نے پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اوورسیز پاکستانیوں کے حوالےسے ان کے متحرک کردار اور ان کو پاکستان میں اہم ترین سہولیات کی بہت فکر ہے اور وہ انکے ہر قسم کے مسئلے حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔