فروری 27 کا دن پاک شاہینوں کی فتح اور بھارت کے غرور کی پہلی برسی کا دن ہے، چوہدری اشفاق احمد جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق احمد جٹ نے پوری قوم کو سرپرائزڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی عوام اور فوج کی فتح اور بھارت کے غروروتکبرکی برسی ہے ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پوری دنیا میں پاک فضائیہ کی برتری ثابت ہوئی اوراللہ تعالیٰ نے شقی دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا
پاک فوج کے عظیم پائلٹ حسن صدیقی نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔باہمت نوجوان ہمیشہ ایم ایم عالم کے کارناموں کو تازہ رکھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی قوم ایسے سرپرائز کا انتظار کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر میں کرفیو شروع کیاتھا آج پورے انڈیا میں کر فیو لگ چکا ہے۔