وفاؤں کا جب بھی تذکرہ ہو گا،وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے سب سے پرانے دوست جناب نعیم الحق کا نام سنہری حروف سے لکھا جاۓ گا. چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وفائوں کا جب بھی تذکرہ ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے سب سے گہرے اورپرانے دوست جناب نعیم الحق کا نام سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے انتہای بااعتماد ساتھی جناب نعیم الحق کی رحلت پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں تحریک انصاف کے کارکن اپنے شفیق اور انسان دوست راہنما سے محروم ہوگئے۔ ان کی سرپرستی تمام کارکنان کیلئے باعث فخر تھی۔ کا کہنا تھا کہ نعیم الحق یاروں کے یار تھے جن کی جدائی ہرخاص وعام کے دلوں کو چیر گئی ہے۔ ہمارا دل بہت دکھی ھے اللہ رب العزت ھمارے پیارے نعیم الحق کی قبر کی منزلیں آسان کریں۔ الہی آمین
جناب نعیم الحق نے جس طرح خطرناک بیماری کے دوران دوستی کا حق بھی ادا کیا اور اپنی بیماری کی پرواہ کیے بغیر دن رات تحریک انصاف کی خدمت کی اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی سخت محنت ومشقت کے دنوں میں ان کا ساتھ دے کر کینسر اسپتال بنیا ۔اللہ تعالیٰ نعیم الحق بھائی کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین