counter easy hit

اوورسیز پاکستان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، چوہدری اشفاق جٹ جیسے متحرک اوورسیز راہنمائوں کے ملکی سیاست میں بھرپور کردار کا حامی ہوں، گورنرپنجاب سے نائب صدر تحریک انصاف فرانس چوہدری اشفاق جٹ کی ملاقات

اوورسیز پاکستان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، چوہدری اشفاق جٹ جیسے متحرک اوورسیز راہنمائوں کے ملکی سیاست میں بھرپور کردار کا حامی ہوں، گورنرپنجاب سے نائب صدر تحریک انصاف فرانس چوہدری اشفاق جٹ کی ملاقات

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) تفصیلات کے مطابق پیرس سے پاکستان دورے پر آئے تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ کی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری اشفاق جٹ نے گورنر پنجاب سے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے جاری حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور فرانس کے پاکستانی بزنس مینوں کی طرف سے حکومت اورگورنرپنجاب کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

چوہدری اشفاق جٹ نے گورنر پنجاب کو  تحریک انصاف فرانس کی طرف سے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق  پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کیلئے تحریک انصاف فرانس کی کوششوں اور کیے گئے اقدامات سے تفصیل سے آگاہ کیا اور کشمیر پر پاکستانی کمیونٹی کے جذبات کی ترجمانی کی۔ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے انھیں حکومت کی طرف سے نئے پاکستان منصوبے کی بھرپور کامیابی کا یقین دلایا اور کہا کہ تبدیلی ہر دل کی آواز ہے ۔ پاکستان کے تمام طبقات کی طرف سے حکومت کے اقدامات کو سراہا جارہا ہے اور بھرپور تعاون کیا جارہا ہے۔ ملک کے طول و عرض میں کرپٹ نظام کیخلاف تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور عوام پرانے اورفرسودہ نظام سیاست سے مایوس اور تحریک انصاف کو صف اول پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ  چوہدری اشفاق جٹ جیسے متحرک اوورسیز راہنمائوں کو ملکی سیاست میں عملی کردارادا کرنا چاہیے اور وہ تحریک انصاف فرانس کے کردار کو سراہتے ہیں۔

 

CH ASHFAQ JUTT, VICE, PRESIDENT, PTI, FRANCE, MEET, GOVERNOR, PUNJAB, CH MUHAMMAD SARWAR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website