دسمبر 16 وحشی درندوں نے معصوم کلیوں پرشکست کھائی، علم دشمنوں کے حملے کو5سال بیت گئے، معصوم شہادتوں کے غم آج بھی تازہ ہیں، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر چوہدری اشفاق جٹ نے سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 16 وحشی درندوں پرمعصوم کلیوں کی فتح کا ند ہے۔ علم دشمنوں نے پانچ سال قبل مادرعلمی میں گھس کر ننھی کلیوں کو مسل دیا۔ معصوم شہادتوں کو لے کر پوری دنیا میں آج بھی غم تازہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معصوم کلیوں کی خون میں لت پت لاشیں آج بھی ذہنوں میں تازہ ہیں۔ دشمن نے ہمارے دل پر وار کیا۔ پاکستان حکومت اور سیکورٹی اداروں کو ملک میں مکمل امن و امان بحال کرنے کیلئے فوجی عدالتوں اور نیشنل ایکشن پلان کو ملک کے چپے چپے پر نافذ کرنے کیلئے اس کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا۔