پیرس، اسلام آباد(ایس ایم حسنین) تحریک انصاف فرانس کے صدر چوہدری اشفاق جٹ نے بجٹ 2021 کو عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تاریخی اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں-اپوزیشن جوکہ بجٹ کی مخالفت کے ذریعے کرپشن مقدمات میں پس پردہ ڈیل کرنا چاہتی تھی اور جس کیلئے عوامی سطح پر بدترین پراپیگنڈہ کیا گیا وہ اس غبارے میں سے ہوا نکل چکی ہے۔انھوں نے جمعہ کو پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ کے بعد دیگر راہنمائوں کے ہمراہ پیرس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل وقت میں تیسرا بجٹ پیش کیا ہے جو عوام دوست ہے اور اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ریلیف دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ سے نئی سمت کا تعین ہوا ہے اور ہم نے مستقبل میں سرمایہ کاری کی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوا