لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت ایم ڈی وی آئی پی کارپارکنگ چوہدری عمران اشرف گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کائرہ خاندان کی خدمات لائق صدتحسین ہیں انہوں نے ہر دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا سابق ناظم تحصیل کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے خدمات کی نئی تاریخ رقم کی اور علاقے کو مسائل کی دلدل سے نکالا ،ا نشاء اللہ اب بھی بطور چیئر مین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ عوام کے مسائل حل کرتے ہوئے علاقے کو ترقی وخوشحالی کی بلندیوں پر پہنچائیں گے ہمیں کائرہ خاندان کی خدمات پر فخر ہے انشاء اللہ لالہ موسیٰ ضلع گجرات ہی میں نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مثالی ترقیاتی یافتہ شہر بھر کر ابھرے گا اور پوری دنیا میں نام روشن کرے گا