counter easy hit

چور مچائے شور،شیر کی دم پر قانون کا پائوں آچکا ہے اسی لئے درباریوں کی چیخیں اسمبلی کے اندر و باہر اورآسمانوں تک جارہی ہیں، چوہدری اشرف مارتھ

چور مچائے شور،شیر کی دم پر قانون کا پائوں آچکا ہے اسی لئے درباریوں کی چیخیں اسمبلی کے اندر و باہر اورآسمانوں تک جارہی ہیں، چوہدری اشرف مارتھ

Ch. Ashraf Marath, PMLQ, Franceپیرس(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ق کے سینئر راہنما چوہدری اشرف مارتھ نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ چور مچائے شور کے مصداق حکومت کے درباری وزیر چیختے پھر رہے ہیں۔ ان کے چہرے بتا رہے ہیں کہ ان کی دم پر پائوں آچکا ہے اسی لئے تو حکومت جلسے کرتی پھر رہی ہے۔ اپوزیشن کی مجبوری ہوتی ہے مگر پہلی حکومت دیکھی ہے جو فیتے کاٹنے کے علاوہ جلسے جلوس اور کارنر میٹنگز کر کے عوام کے سامنے رورہے ہیں کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہورہا ہے ان کا احتساب کیا جا رہاا ہے۔

عدالتیں جان چکی ہیں کہ ہمارا وزیر اعظم چور ہے ، خواجگان کی اسمبلی فلور، عدالت کے باہر اور آج سیالکوٹ میں نکلنے والے چیخیں بتا رہی ہیں کہ پانامہ کیس میں ان کی دم پر پاﺅں آیا ہوا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website