پیرس(نمائندہ خصوصی) فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیت چوہدری آصف گورسی نے میاں خالد رفیق ایڈووکیٹ آف سیکریالی کے تحصیل صدر کھاریاں بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے ناراض نظریاتی کارکن اور جیالوں میں نیا جوش وولولہ پیدا ہوا ہے، امید ہے کہ میاں خالد رفیق ایڈووکیٹ پارٹی کی فعالیت کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے،میاں خالد رفیق ایڈووکیٹ کے انتخاب سے پارٹی میں عرصہ دراز سے پیدا ہونے والا جمود ٹوٹاہے،میاں خالد رفیق ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی کھاریاں کی جرات مندانہ قیادت پارٹی میں نئی روح پھونکیں گی،نظریاتی کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ، انکی مشاورت پارٹی کی فعالیت میں ہمشہ مقدم رہی،
ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور فرانس کے ممتاز سیاسی وسماجی گھرانے سے تعلق رکھنے والے چوہدری آصف گورسی نے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ محنت کش طبقہ پارٹی کا سرمایہ ہیں،پارٹی نے ہمیشہ مظلوم طبقہ کی آواز کو بلند کیا اور انکے حقوق کے لئے حقیقی جدوجہد کی