چوہدری آصف گجر گورسی اور چوہدری غلام مصطفیٰ کی آج پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر جناب چوہدری قمر الزمان کائرہ کے ساتھ خصوصی ملاقات اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد؍گجرات(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے راہنما اور سرگرم کارکن چوہدری آصف گجر گورسی نے اپنے بھتیجے چوہدری غلام مصطفیٰ گورسی کے ہمراہ ہر دل عزیز راہنما اور پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیاست اور مستقبل کیلئے کارکنوں کے لائحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں قمر الزماں کائرہ نے خصوصی طور پر کہا کہ کہ پی پی کارکنوں کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے تمام گجر برادری ہمیشہ کی طرح صف اول پر ہے اور پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ پارٹی تمام کارکنوں کے جذبات اور احساسات کو مد نطر رکھتے ہوئے صائب فیصلے کر رہی ہے۔
چوہدری آصف گورسی نے کہا کہ ہم شہید بھٹو کے خون کے وفا دار ہیں اور تمام گجر برادری شہید بھٹو کے وژن اور مشن کو لے کر چل رہی ہے اور محترم آصف علی زرداری اور محترم بلاول بھٹو زرداری،اور محترمہ فریال تالپور کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہوئے مکمل جوش و جذبے سے سر شار ہے۔