لالہ موسیٰ(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت چوہدری محفوظ احمد قادری کا ختم قل جامع مسجد ببانیاں لالہ موسیٰ میں اداکیا گیا اس موقع پرخطیب اعظم ریلوے روڈ لالہ موسیٰ مولانامحمد یوسف سیالوی نے دعا مغفرت کروائی اورخطاب بھی کیا۔، اس موقع پر چوہدری محفوظ احمد قادری کے چچازاد بھائی جانشین شیخ القرآن علامہ غلام علی اوکاڑویؒ مدظلہ العالی مولانا فضل الرحمن انکے صاحبازادے مولانا محمد حمزہ اور انکے مریدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی
ختم قل میں میں علاقہ بھر کی نمایاں سیاسی، سماجی، شخصیات سرکاری افسران، معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مولانا محمد حمزہ نے اپنے خطاب میں فلسفہ موت وحیات اور فکر آخرت پر خطاب فرمایا اورتفصیل سے روشنی ڈالی، اس موقع پر جناب مولانا فضل الرحمن جانشین شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی ؒ کے مریدین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ختم قل شریف اور دعائے مغفرت خطیب اعظم ریلوے روڈلالہ موسیٰ مولانا محمد یوسف سیالوی نے کروائی۔اس موقع پر معروف سیاسی راہنمائوں رنیاں برادران اور دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں نے شرکت کی۔ ختم قل میں اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاری فاروق احمد فاروقی کے کزن چوہدری محفوظ احمد قادری منگل کے روز 12 ربیع الاول کے دن رضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے۔ ان کے ختم قل کے موقع پر سینئر راہنما مسلم لیگ قائد اعظم چوہدری اعجاز احمد رنیاں اورمعروف سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔