counter easy hit

بر صغیر کے عظیم کرشماتی لیڈرشہید ذوالفقار علی بھٹو جنہوں نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سکھادیا،  ضلعی صدر چوہدری غلام محی الدین

بر صغیر کے عظیم کرشماتی لیڈرشہید ذوالفقار علی بھٹو جنہوں نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سکھادیا،  ضلعی صدر چوہدری غلام محی الدین

لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) ضلعی صدر  پیپلز پارٹی گجرات  چوہدری غلام محی الدین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 91ویں یوم ولادت پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہابر صغیر کے عظیم کرشماتی لیڈرشہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام اور سیاستدانوں کو موت کی آنکھوں میں ڈال کر جینا سکھایا۔ انہوں نے موت کو بھی معزز بنا دیا۔

پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام 91 ویں یوم ولادت کی پروقار تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اس ملک کی کج نفس اشرافیہ نے مار دیا اور غریبوں نے زندہ رکھا ۔ جس کے ساتھ غریب اور مزدور کی طاقت ہو اسے ہرانا ناممکن ترین ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پسے ہوئے طبقات کو پارلیمان کی زینت بنایا اور ملک کو عالمی سطح پر سر بلند کیا ۔ اور کج نفس لوگوں نے انہیں اسی جرم کی سزا دے دی۔ مگر آج بھی دنیا بھر میں ان کا یوم ولادت منایا جانا ان کے نظریہ کی جیت ہے۔

ch ghulam mohi ud din, DISTT, PRESIDENT, PPP, LALA MUSA, GRACE, THE, OCCASION, OF, 91ST, BIRTH, ANNIVERSARY, OF, SHAHEED, ZULFIQAR ALI BHUTTO, AT, PP, LALA MUSA