پیرس (عمیر بیگ)کرپٹ سیاستدانوں اور ملک لوٹنے والے بیوروکریٹس کا بھی احتساب ہو ناچاہئے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے خلاف جو بڑا قدم اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو ارڈینیٹر پی ٹی اآئی فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے اپنے ادارے سے احتساب کا عمل شروع کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ سیاستدانوں اور ملک کو لوٹنے والے بیوروکریٹس کا بھی احتساب ہو ناچاہئے۔