پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیری مسلمان اپنی قربانیوں کا حق ادا کر رہے ہیں،آج دنیا بھر کے مسلمان پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہونے کیلئے تیار ہیں ، ان خیالات کا اظہار چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ بھی کشمیریوں کی مکمل حمایت اور ہندوستان کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے