پیرس(عمیر بیگ)تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کر یگی۔ کرپٹ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کو آرڈینیٹر چوہدری گلزار احمد لنگڑیال نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم حکمرانوں سے نجات کیلئے سڑکوں پر نکل چکی ہے۔