پیرس(عمیر بیگ)جلسہ لاہور کے اختتام پر لیگی غنڈوں کی شرمناک حرکت حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، اور اس سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ حکمرانوں کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میاں برادران کے گڑھ میں کامیاب جلسہ کر کے ثابت کر دیا کہ اب عوام کا سیاسی مزاج تیزی سے بدل رہا ہے اور جن شہروں کو وہ اپنے ناقابل تسخیر قلعے سمجھتے تھے اب ان میں دراڑیں پڑنا شروع ہو چکی ہیں۔