counter easy hit

کرپشن نے معاشرہ تباہ کر ڈالا، چوہدری گلزار احمد لنگڑیال

 Ch Gulzar Ahmed

Ch Gulzar Ahmed

پیرس(عمیر بیگ)تحریک انصاف کے پاس ملک کی تعمیرو ترقی کا مکمل پلان ہے ، ملک کو مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ کرپشن کا ناسور معاشرے کی بنیادوں کوکھوکھلاکررہا ہے ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ اہلیت کی جگہ نا اہلیت نے لے لی ہے۔ نااہل حکمران ملک کو غلط پٹڑی پر لے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لے جانے کا مکمل منصوبہ رکھتی ہے۔عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے۔ اس میں دو رائے نہیں ہے میں ورکرز کو منظم کرنے کے لئے نکلا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے کہ مخلص کارکنوں کو آگے لگایا جائے اس کیلئے تمام کارکنوں کو آپس میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔