پیرس(عمیر بیگ)پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے کرپشن، رشوت ،بدعنوانی اور لوٹ مار پاکستان کے بڑے مسائل ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کو آرڈینیٹر چوہدری گلزار احمد لنگڑیال نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ممبر شپ میں لوگوں کا جوش وخروش اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔