counter easy hit

کرپٹ حکمرانوں نے بچہ بچہ مقروض بنا دیا، چوہدری گلزار احمد لنگڑیال

Ch Gulzar Ahmed

Ch Gulzar Ahmed

پیرس (عمیر بیگ)ملکی مسائل حل کرنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے ، کرپشن پر قابو پا کر تمام ملکی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں ، ملک میں روزانہ12ارب روپے کی کرپشن تشویش ناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے باعث پی آئی اے ، ریلوے اور دیگر محکمے تباہی کا شکار ہوئے جبکہ حکمرانوں کی کرپشن کے نتیجے میں قوم کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں