سچ اورحق گوئی کے علمبردار یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ پردل کی گہرائیوں سے دعائیں اورمبارکباد، چوہدری اعجاز جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز جٹ نے یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یس اردو نیوز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو اوورسیز پاکستانیوں کی موثر ترین آواز کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے میدان میں یس اردو نیوز ایک انہتائی اعلیٰ فورم ہے جو تارکین وطن اور ہم وطنوں کو مشترکہ کوریج دے رہا ہے ۔ میجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد گورسی انتہائی بہترین شخصیت کے مالک ہیں ان کا عظیم مقصد لے کر صحافت کے میدان میں یس اردو نیوز کو لانچ کرنا ایک معتبرصحافتی ادارے کے طورپر نہائت بہترین اضافہ تھا اسکی پانچویں سالگرہ پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں اللہ کریم کی مدد شامل حال رہے اور یس اردو نیوز ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔