counter easy hit

وزیراعظم کی زیرقادت ہر کارکن ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہے، چوہدری اعجاز جٹ

وزیراعظم کی زیرقادت ہر کارکن ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہے، چوہدری اعجاز جٹ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز جٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرقیادت ترقی وخوشحالی کا سفر جاری ہے اور اس عظیم مقصد کیلئے ہر کارکن وزیراعظم کا دست وبازو ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے کی دل کھول کر حمایت کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ماضی میں نا اہل حکمران اقتدار میں رہے جس کی وجہ سے ملک ترقی کرنے کی بجائے تنزلی کا شکار ہو تا رہا لیکن اب حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کو معاشی سہارا مل رہا ہے،اُنہوں نے کہا کہ مک مکائ کی سیاست کا تحریک  انصاف کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔ ایسے گھنائونے کام کرنے والے آج مکافات عمل کا شکار ہیں جبکہ تحریک انصاف نئے عزم کیساتھ نئے پاکستان کی تعمیر میں مصروف عمل ہے۔

 

 

CH IJAZ JUTT, GEN SECRETARY, PTI, FRANCE, VOWS, AT, OPPOSITION, OF, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website